راجن پور اور ڈی جی خان میں سیلاب متاثرین کیلئے اشیائے خوردونوش کے 94 ٹرک روانہ کر دیئے: محمد آصف

لاہور (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی محمد آصف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے کی طر ف راجن پور اور ڈی جی خان کے سیلاب متاثرین کے لئے اشیائے خورد و نوش و ضروریہ کے 94 ٹرک روانہ کر دیئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ راجن پور اور ڈی جی خان کے سیلاب متاثرین کےلئے 7700 خیمے، 40 ٹن کجھوریں، 3000 مچھر دانیاں، 25000 منرل واٹر بوتل، چاول 4500 بیگ اور 2000 فوڈ ہیمپرز شامل ہیں۔