دہشت گرد اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں، آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے: محفوظ مشہدی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل (سواد اعظم) نے ممتاز عالم دےن اور انجمن طلباءاسلام کے رکن مولانا ےعقوب قادری کے قتل کے خلاف ملک بھر مےں ےوم احتجاج مناےا، کونسل کے چیئرمین نے یوم احتجاج کے موقع پر حکومت سے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کےا جائے اور انہےں سخت سے سخت سزا دی جائے۔ دہشت گرد اسلام اور پاکستان دونوں کے دشمن ہےں۔ ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ ان خےالات کا اظہار چےئرمےن سنی اتحاد کونسل و رکن پنجاب اسمبلی پےر سےّد محفوظ شاہ مشہدی نے اےک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ جماعت اہل سنت پےر سےّد صفدر شاہ گےلانی، صاحبزادہ نعےم عارف نوری، مولانا خادم حسےن شرقپوری اور صاحبزادہ عثمان علی موجود تھے۔