خواتین اساتذہ کو یو پی ای سروے میں گلی محلوں میں بھیج کر تذلیل کی گئی، پنجاب ٹیچرز یونین

لاہور (سٹاف رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین کے قائم مقام مرکزی صدر چوہدری سرفراز، رانا لیاقت علی، ظفر سندھو، ملک سعید، میاں ارشد و دیگر نے کہاہے کہ اساتذہ کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔خصوصاً خواتین اساتذہ کو UPE سروے میں گلی محلوں پر پھرنے پر مجبورکرکے اُن کی تذلیل کی گئی۔ اور اب رحمتوں کے اس مقدس ماہ میں برطرفیوں کے احکامات جاری کرکے اساتذہ میں اشتعال پیدا کیا جارہا ہے۔ اساتذہ راہنماﺅں کا کہنا تھا کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اساتذہ کو تعلیمی اداروں میں پڑھانے کی بجائے غیر تدریسی ڈیوٹیوں پر تعینات کر کے ذلیل و خوار کیا جاتا ہے۔