حکومت 27 رمضان المبارک کو ملک میں اسلامی نظام نافذ کرنے کا اعلان کرے: قاسم علوی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اساتذہ پاکستان کے صدر مولانا محمد قاسم علوی نے کہا ہے کہ پاکستان 27رمضان المبارک کے مبارک موقع معرض وجود میں آیا تھا اس لئے پوری قوم سے اپیل ہے کہ وہ اس دن کو پوری شایان شان طرےقے سے منائے۔ انہوں نے کہا اگر حکومت عوام کو خوش حال دیکھنا چاہتی ہے تو 27 رمضان المبارک کے دن ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ کا اعلان کریں۔