حکومت سحر و افطار اور تراویح میں بجلی فراہمی کا وعدہ پورا کرے: قطب الدین فریدی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) نیشنل مشائخ کونسل پاکستان کے صر پیر خواجہ غلام قطب الدین فریدی سجادہ محمد یار محمد فریدی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سحر و افطار اور تراویح کے وقت بجلی نہ جانے کے وعدے پر عمل کریں تاکہ عوام کم از کم یہ تینوں اوقات میں سکون محسوس کریں۔ انہوں نے کہا اگر حکمران اپنے کئے ہوئے وعدوں کی پاسداری نہیں کر سکتے تو ان کو حکومت کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ایک طرف پوری قوم مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ ہے تو دوسری طرف عوام بجلی نہ ہونے سے شدید نفسیاتی مسائل میں مبتلا ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا حکومت پنجاب سے مطالبہ ہے کہ اگر وہ عوام کو گداگری کے لعنت میں مبتلا نہیں کرنا چاہتی تو پھر آٹا کے لئے عوام کو قطاروں میں کھڑا نہ کرے۔