جھنگ جیل میں جرائم کےلئے موبائل فون کا استعمال، وزیراعلی شہباز شریف کا نوٹس 48 گھنٹے میں رپورٹ طلب

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے جھنگ کی جیل میں جرائم کیلئے موبائل فون کے استعمال کی خبر کا نوٹس لے لیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب سے 48 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی گئی۔ نجی ٹی وی پر جھنگ جیل کے حوالے سے رپورٹ دکھائی گئی تھی جس میں جرائم اور قتل کے ملزمان جیل کے اندر موبائل فون سرعام استعمال کرتے دکھائے گئے تھے۔