جامعہ نجم العلوم سمن آباد میں آج شب بیداری اور اجتماعی دعا ہو گی

لاہور (پ ر) شب قدر کے حوالہ سے آج 26 رمضان المبارک کو جامعہ نجم العلوم 872 این پونچھ روڈ نزد ہریاں کوٹھیاں سمن آباد لاہور میں ”شب بیداری اور اجتماعی دعا“ کی خصوصی تقریب رات 12 بجے سے صبح سحری تک منعقد ہو گی۔ تقریب میں نوجوان عالم دین مولانا عبدالجبار سلفی خطاب کرینگے جبکہ ممتاز مذہبی سکالر اور جید عالم دین حضرت مولانا فہیم الحسن تھانوی خصوصی اجتماعی دعا کرائیں گے۔ خواتین کیلئے تقریب میں باپردہ شرکت کا انتظام ہے۔ اس موقع پر حضرت مولانا احتشام الحق تھانویؒ کی طرز پر خواجہ عزیز الحسن مجذوبؒ کے اشعار بھی پڑھے جائیں گے۔