جامعة الشریفیہ میں ختم قرآن پاک کی تقریب آج ہو گی

لاہور (پ ر) جامعة الشریفیہ میں ختم القرآن اور لیلة القدر کے سلسلہ میں محفل پاک آج ہو گی۔ بیگم کوٹ میں واقع مدرسہ جامعة الشریفیہ میں ختم القرآن اور لیلة القدر کے سلسلہ میں محفل پاک آج بعد از نماز عشاءہو گی۔ جس کی صدارت مفتی حافظ غلام فرید سلطانی کریں گے۔ خصوصی خطاب علامہ راغب حسین نعیمی کا ہو گا۔