تناﺅ اور تصادم کی کیفیت سے ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا ہو گا: ناصر اقبال

لاہور (خبر نگار) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان، سیکرٹری جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ، سرفرازخان نیازی، شیخ طلال امجد نے مزید کہا کہ تناﺅ اور تصادم کی کیفیت سے ملک میں سیاسی عدم استحکام شدت اختیار کرسکتا ہے لہٰذاءمصلحت پسندی کے تحت معمولی باتوں سے چشم پوشی کی جائے ۔کسی فردیاادارے کے قول وفعل سے تعصب یا انتقام کی بونہیں آنی چاہئے، ہماراملک اس وقت نازک ترین دورسے گزررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افہام وتفہیم کیلئے باہمی احترام کوفروغ دیا جائے۔