تحریک منہاج القرآن کاسالانہ عالمی روحانی اجتماع آج ہوگا

لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک منہاج القرآن کا سالانہ عالمی روحانی اجتماع لیلتہ القدر کی بابرکت ساعتوں میں آج بعد از نماز تراویح شہر اعتکاف(جامع المنہاج) بغداد ٹاﺅن، ٹاﺅن شپ میں ہو گا۔ جس میں ملک بھر اور بیرون ملک سے قراءاور معرو ف نعت خوان حضرات شرکت کریںگئے۔ خصوصی خطاب و دعا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کریں گے۔