تحریک انصاف کو کوئی طاقت خوفزدہ نہیں کر سکتی: محمود الرشید

لاہور (آئی این پی) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو کوئی طاقت خوفزدہ نہیں کر سکتی ۔ وہ مووآن پاکستان کے چیئرمین میاں محمد کامران کی قیادت میں ملاقات کرنےوالے وفد سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے مسودے کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کو تجاویز بھی دیں۔ وفد سے گفتگوکرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہا کہ پنجاب میں ایسا بلدیاتی نظام ہونا چاہیے جس میں زیادہ سے زیادہ اختیارات عوامی نمائندوں کے سپرد ہوں اگر بیوروکریسی کو مضبوط کیا گیا تو اس سے نچلی سطح پر عوام کے مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہو گا۔