بجلی کی طلب و رسد میں فرق ختم کرنا مسلم لیگ ن کی توانائی پالیسی کا محور ہے: گلریز بیگ

لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما مرزاگلریز بیگ نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف بحران زدہ پاکستان کیلئے نجات دہندہ ہیں،ان کے حالیہ دورہ چین کو ہرپہلو سے تاریخی کامیابی اورپذیرائی ملی۔ پاکستان اورچین ایک دوسرے کے فطری دوست اوراتحادی ہیں۔ دونوں ملکو ں نے ہرکڑے وقت میں ایک دوسرے کابھرپورساتھ دیا۔ اندھیروں سے نجات کیلئے چین کاپاکستان کے ساتھ تعاون خوش آئندہے۔ بجلی کی طلب اوررسدکافرق ختم کرنا، سستی بجلی بنانا اوربجلی چوری روکنا وفاق کی توانائی پالیسی کا محور ہوگا۔ پاکستان کودرپیش کوئی ایک بھی چیلنج ہماری قیادت کی نگاہوں سے اوجھل نہیں ہے۔