اہلسنت والجماعت سندھ کے صدر کے گھر پر حملہ قابل مذمت ہے: خادم حسین ڈھلوں

لاہور (خصوصی نامہ نگار) اہلسنت والجماعت کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر خادم حسین ڈھلوں صوبائی صدر مولانا شمس الرحمن معاویہ اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری مولانا مسعود الرحمن عثمانی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میںکہا ہے کہ اہلسنت والجماعت سندھ کے صدر کے گھر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، یہ واقعہ سرکاری سکیورٹی واپس لینے کے بعد پیش آیا اگر انہیں کچھ ہوا تو ذمہ دار ضلعی انتظامیہ اور سندھ حکومت ہو گی، پشاور، نوابشاہ، کوئٹہ، کراچی اور خیرپورمیرس سمیت دیگر علاقوں میں گرفتاریوں کے ذریعے عید سے قبل اشتعال اور انتشار کی فضا پھیلائی جا رہی ہے۔