الخدمت فاﺅنڈیشن ےسیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کر دیں

لاہور (خصوصی نامہ نگار) الخدمت فاﺅنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل محمد عبدالشکور نے کہا ہے کہ الخدمت فاﺅنڈیشن نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کے تحت حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پانے کے لئے حکمت عملی تیار کر لی ہے اور اس وقت الخدمت فاﺅنڈیشن کے 350 رضاکار چترال، پشاور، ٹانک، راجن پوراور جھل مگسی سمیت کراچی کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروفِ عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فاﺅنڈیشن کے ذمہ داران متاثرہ علاقوں کا سروے کر رہے ہیں اور پہلے مرحلے میں پانی میں پھنسے ہوئے افراد کو ریسکیو کر کے محفوظ مقامات تک پہنچایا جا رہا ہے۔ بارش سے متاثرہ علاقوں میں 2,500 افراد کے لئے سحری اور افطاری کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے جبکہ 250 خاندانوں میں راشن پیک بھی تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ محمد عبد الشکور نے کہا کہ آج سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کیمپ قائم کر دیئے جائیں گے جس کے بعد متاثرین کی رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جائے گا۔