الاحسان ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے رمضان راشن کی تقسیم

لاہور (پ ر) گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی الاحسان ویلفیئر سوسائٹی لاہور ڈویژن مغلپورہ کی جانب سے 400 مستحق خاندانوں کو رمضان راشن تقسیم کیا گیا ہے۔ جس میں آٹا، چینی، گھی، سویاں، چائے پتی، دالیں، چنے، شربت، کھجوریں دی گئیں۔ الاحسان ویلفیئر سوسائٹی کے رضاکاروں نے لوگوں کے گھروں میں جا کر راشن دیا۔ الاحسان ویلفیئر سوسائٹی کے صدر الحاج ثناءاللہ خان کاکڑ، محمد اشفاق میاں اور محمد سعید مغل نے تمام رضاکاروں کا بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے پر شکریہ ادا کیا ہے۔