اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کی روشنی میں قانون سازی کی جائے: مفتی محمد خان قادری

لاہور (خصوصی نامہ نگار)ملی مجلس شرعی کے مفتی محمد خان قادری ڈاکٹر محمد امین سمیت دیگر نے کہا کہ نو منتخب حکومت ملک میں اسلام کے نفاذ کے لیے اقدامات کا آغاز اسلامی نظریاتی کونسل کی سفار شات پر قانون سازی سے کرے، قرآن پاک پوری انسانیت کیلئے ہدایت ورہنمائی کاسرچشمہ ہے،قرآن مجید سے رہنمائی حاصل کرکے ملک کو تمام بحرانوں سے نکالا جاسکتا ہے، قرآن مجید پوری دنیا کیلئے ہدایت و رہنمائی کا ایک ایسا سرچشمہ ہے جس سے مسلمانوں ہی نہیں بلکہ غیر مسلموں نے بھی فیض حاصل کیا، رمضان المبارک کے آخری عشرہ کی بابرکت گھڑیوں میں زیادہ سے زیادہ قرآن مجید کی تلاوت اور ذکر و اذکار کریں اور طاق راتوں میں اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگ کر راضی کرنا چاہئے۔