اتوار بازار میں رش کے باعث ایمبولینس کو راستہ نہ ملا، کرنٹ سے جھلس کر زخمی ہونیوالا محنت کش چل بسا، اہل علاقہ کا نعش سڑک پر رکھ کر احتجاج

 لاہور(نامہ نگار)شیرا کوٹ کے علاقہ میں کرنٹ لگنے سے جھلس کر زخمی ہونے والامحنت کش اتوار بازار مےں رش کی وجہ سے اےمبولنس کو راستہ نہ ملنے پر سسک سسک کر دم توڑ گےا جس پر اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے اور نعش سڑک پر رکھ کر شدےد احتجاج کےا ۔تفصےلات کے مطابق شیرا کوٹ کے علاقہ میں 60 فٹ روڈ اتوار بازار کے قریب مزدور نذیر ایک گھر میںفرش کی رگڑائی کر رہا تھا کہ اس دوران اچانک اس کو کرنٹ لگا ۔جس کے نتیجے میں وہ جھلس گیا ۔مقامی رہائشیوں کی اطلاع پر امدادی ٹیم مقامی ہسپتال لے جا رہی تھی کہ اتوار بازار میں شہریوں کی بڑی تعداد موجود ہونے سے ایمبولینس گزرنے کے لئے راستہ نہ ملنے پر نذیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اےمبولےنس مےں ہی دم توڑ گیا ۔جس پر اہل علاقہ نے نے لاش کو سڑک پر رکھ کر اتوار بازار انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ٹائروں کو آگ لگا کر سڑک بلاک کر دی۔متوفی نذیر جڑانوالہ کا رہائشی تھا اور محنت مزدوری کرنے لاہورآےا تھا وہ اپنے سسرالیوں کے گھر میں مقےم تھا۔