ڈاکٹر عافیہ کی تاحال رہائی نہ ہونا حکومتی بے حسی ہے: جماعت اہلحدیث

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہل حدیث پاکستان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت قوم کی مظلوم بیٹی کو امریکہ کی قید سے پاکستان واپس لائے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فی الفور واپس لیا جائے۔ جماعت اہلحدیث کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی اور حافظ عبدالوھاب روپڑی نے گزشتہ روز علماءکے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی ابھی تک رہائی نہ ہونا حکومتی نااہلی اور بے حسی کی علامت ہے۔ حکومت پاکستان نے اس حوالے سے اپنا کوئی کردار ادا نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے پورے ملک میں احتجاج جاری ہے لیکن اس کے باوجود حکمران طبقہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہا ہے۔