لاہور : ٹریفک حادثے میں ریسکیو 1122 کا اہلکار ہلاک ‘ایک زخمی

لاہور (نمائندہ خصوصی) فیکٹری ایریا کے علاقہ میں ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار ریسکیو 1122کا ایک اہلکار ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ قصور کے رہائشی محمد بشیر کا بیٹا شبیر احمد جنرل ہسپتال میں ڈیوٹی پر تعینات تھا گزشتہ روز دوران ڈیوٹی وہ اپنے ساتھی اہلکار عمران کے ہمراہ موٹرسائیکل پر کسی کام کی غرض سے فیکٹری ایریا کے علاقہ میں والٹن روڈ پر جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث دوسرے موٹرسائیکل سے ٹکرا گیا جس کے باعث شبیر احمد قلابازیاں کھاتا ہوا دوسری سڑک پر جا گرا اس دوران سڑک سے گزرنے والے گاڑی نے اسے کچل دیا۔ دونوں زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں شبیر احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ عمران کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کر دی ہے۔