کوئین میری کالج کی انتظامیہ نے طالبات کی شکایات کا ازالہ کر دیا

لاہور(لیڈی رپورٹر) کوئین میری کالج برائے خواتین کی انتظامیہ نے فرسٹ ائر پری میڈیکل گروپ (ایوننگ شفٹ) کی طالبات کی شکایات کا ازالہ کر دیا۔ طالبات کو فرنیچر فراہم کر دیا گیا۔ گذشتہ روز ”نوائے وقت“ سے گفتگو میں فرسٹ ائر کی طالبات نے بتایا کہ 8 ستمبر کو داخلے کے بعد چند روز تک ہمیں فرش پر بیٹھنا پڑا مگر جب معاملہ پرنسپل کے نوٹس میں آیا تو اسے فوراً حل کر دیا گیا۔ دریں اثناءپرنسپل ڈاکٹر عرفانہ مریم نے بتایا کہ طالبات کی تعداد پہلے سے زیادہ تھی ایڈجسٹمنٹ میں مسائل پیش آئے۔