پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف تحریک انصاف کا مظاہرہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف تحریک انصاف کا مظاہرہ

لاہور (پ ر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ کی قیادت میں بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف لاہور پریس کلب کے باہر شدید احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ اقتدار میں آ کر عوام کیلئے دودھ اور شہد کی نہریں بہا دینے کے دعوے کرنے والوں نے عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی۔ پٹرولیم مصنوعات اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے تین ماہ میں عوام کا خون تک نچوڑ لیا۔ ایوانوں سمیت ہر سطح پر احتجاج کریں گے۔