پرائیویٹ میڈیکل کالجز نے خفیہ طریقے سے داخلے شروع کر دیئے

 لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پنجاب بھر کے پرائیویٹ میڈیکل کالجز نے خفیہ طریقے سے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے لئے داخلوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔ لاہور کے مختلف پرائیویٹ میڈیکل کالجز نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے انٹری ٹیسٹ کے نتائج سے قبل اور ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی میرٹ لسٹ لگنے سے قبل ہی داخلہ کرنا شروع کر دیئے۔ لاہور کے کالجز میں طلبہ وطالبات سے مجسٹریشن کی مد میں ایک سے ڈیڑھ لاکھ روپے تک وصول کئے جا رہے ہیں جب کہ میڈیکل کالجز نے ڈونیشن کے نام پر بھی پیسے وصول کرنا شروع کر دیئے۔