وزیر اعظم کی کرپشن‘ سفارش کلچر ختم کیلئے قانون سازی کی ہدایت

وزیر اعظم کی کرپشن‘ سفارش کلچر ختم کیلئے قانون سازی کی ہدایت

لاہور (فرخ سعید خواجہ) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ملک میں موجود کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنے اور سفارش کلچر کے خاتمے کیلئے قانون سازی کرنے کی ہدایت کر دی‘ معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم نواز شریف نے جعلی ادویات کی مارکیٹ میں فروخت کو بھی سنگین جرم قرار دیتے ہوئے قانون سازی کی ہدایت کی کہ جعلی ادویات مارکیٹ میں فروخت کیلئے لانے والوں کو عبرتناک سزا دی جا سکے۔ معلوم ہوا ہے کہ قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی‘ لاءجسٹس اور ہیومن رائٹس کو قانون سازی کیلئے کام کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
وزیر اعظم / ہدایت