مونس الہی نظریاتی نوجوانوں کی امید ہیں:ناصر رمضان گجر

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ق لاہور کے سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر نے کہا کہ مونس الہی مسلم لیگ کے نظریاتی نوجوانوں کی امید ہیں، عوام نے گزشتہ 5 سال دیکھ لیا کہ عوام کے دکھ درد کو جتنا مسلم لیگ کی قیادت سمجھتی ہے کوئی اور نہیں، چودھری پرویزالہی نے اپنے دور حکومت میں عوامی مسائل کے حل تعلیم، انصاف اور روزگار کی فراہمی پر بھرپور توجہ دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مونس الہی، چودھری ظہیرالدین ، بشارت راجہ مسلم لیگ ق کی تنظیم نو کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔