منصورہ کے قریب آتشزدگی‘ 24 دکانیں‘ لاکھوں کا سامان جل کر تباہ

منصورہ کے قریب آتشزدگی‘ 24 دکانیں‘ لاکھوں کا سامان جل کر تباہ

لاہور (نامہ نگار) شہر میں آتشزدگی کے چار مختلف واقعات مےں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کرتباہ جبکہ معمر خاتون جھلس کر شدےد زخمی ہو گئی۔ پاکستان منٹ میں اکرم کے گھر کی بالائی منزل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی زد مےں آ کر اکرم کی دادی ثرےا بےگم جھلس کر شدےد زخمی ہو گئی۔ منصورہ کے قرےب اتفاق ٹاﺅن میں دکانوں مےں اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس سے وہاں بھگدڑمچ گئی۔ لوگوں نے بھاگ کر اپنی جانےں بچائےں جبکہ آگ نے دوو درجن سے زائد دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہو گیا۔ ہنجر وال میں مدثر کے پلاسٹک کے گودام، باٹا پور میں پرچون کی دکان میں آگ لگنے سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔
آتشزدگی