متاثرین زلزلہ کیلئے پاک فوج کے امدادی سامان کی پہلی کھیپ کوئٹہ بھیج دی گئی

لاہور (خبر نگار) پاکستان آرمی لاہور گیریژن کی جانب سے بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سامان کی پہلی کھیپ پاکستان ائر فورس کے آئی ایل 76 ٹرانسپورٹ طیارہ کے ذریعے کوئٹہ کیلئے روانہ کردی گئی۔ 20 ٹن سامان کی یہ کھیپ تقریباً 3 سو خاندانں کیلئے 5 یوم کے راشن، کمبل اور کپڑوں پر مشتمل ہے۔ لاہور میں قائم آرمی ریلیف کیمپس میں اب تک 154 ٹن سامان اور تقریباً 40 لاکھ روپے نقند اکٹھا کیا جا چکا ہے۔ فورٹریس سٹیڈیم، ایوب سٹیڈیم ائرپورٹ روڈ لاوہر، والٹن روڈ، آر اے بازار کینت، محفوظ شہید گیریژن، چونیاں کینٹ اور ڈی ایچ اے میں مسجد چوک، وطین چوک، فیز 4، وائی بلاک اور خیابان جناح میں کیمپ لگائے گئے۔ عطیات اکاؤنٹ نمبر 0110100579438 عسکری کمرشل بینک طفیل روڈ برانچ لاہور کینٹ میں جمع کرائے جا سکتے ہیں۔