قوم مصیبت کی گھڑی میں متاثرین زلزلہ کا بھرپور ساتھ دے: میاں جمیل

 لاہور (خصوصی نامہ نگار) قوم مصیبت کی گھڑی میں متاثرین زلزلہ کا بھرپور ساتھ دے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی سربراہ میاں محمد جمیل نے کارکنوں کے نام خصوصی پیغام میں کیا۔ انہوں نے کارکنوں کے نام خصوصی پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مشکلات اور مسائل سے نکلنے کا واحد راستہ اطاعت الٰہی اور اطاعت رسول ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اور سیاستدان متاثرین زلزلہ کے زخموں پر مرہم رکھیں۔ ان کے دکھ بانٹیں‘ سیاسی دکاندار چمکانے کی کوشش نہ کریں۔ میاں جمیل نے کہا کہ قدرتی آفات میں گھرے انسانوں کو ریلیف دینے کیلئے ہر شخص کو کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اخوت کا عمل مظاہرہ کیا جائے۔