غیر جماعتی انتخابات جمہوریت کی نفی ہیں، حکمران ضد چھوڑ دیں:محمودالرشید

لاہور (سپیشل رپورٹر) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الر شید نے کہا  کہ حکمران ضد اور انا چھوڑ نے کیلئے تیار نہیں‘ غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات جمہو ریت کی مکمل نفی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف سمن آباد کے نائب صدر فیصل عمران کے ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رکن قومی اسمبلی شفقت محمود‘ مہر واجد عظیم‘ رانا اختر‘ عمر خان‘ فہیم عثمان‘ عامر محمود، ریاض خان، تیمور، نوید فیروز ودیگر بھی موجود تھے۔ محمود الرشید نے کہا کہ عوام حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف حکمرانوں کے عوام دشمن فیصلوں پر کسی بھی صورت خاموش نہیں رہے گی۔