عوام کو ریلیف پیپلز پارٹی کے دور میں ہی ملتا ہے:ثمینہ گھرکی

 لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا کہ عوام کو ریلیف ہمیشہ پیپلز پارٹی کے دور میں ہی ملتا ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے جس تیزی سے عوام پر مہنگائی مسلط کی ہے اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ بجلی، پٹرول، ڈیزل سے ملک کی معیشت، زراعت اور صنعت پر گہرے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور مہنگائی کا نہ تھمنے والا سیلاب آ چکا ہے۔حکومت ابتدا ہی میں ہر محاذ پر ناکام نظرآتی ہے اور اس کا کوئی ویژن بھی سامنے نہیں آرہا۔