علما کرام معاشرتی برائیوں کے خلاف جہاد کریں:منسوب رحیمی

لاہور (پ ر) جامعہ ترتیل القرآن چوہان روڈ کے زیر اہتمام جامع مسجد سعدیہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا منسوب رحیمی نے کہا کہ علما معاشرتی برائیوں کے خلاف جہاد کریں۔ عالم کو اللہ تعالی نے عابد پر فضیلت عطا کی ہے۔ علما کا کردار عوام کے لئے مثال کی حیثیت رکھتا ہے۔ نبی اکرم کی سیرت پر عمل عالم کی سب سے بڑی پہچان ہے۔ انہوں نے کہا کہ علم کو مومن کا گم شدہ مال قرار دیا گیا ہے۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ حصول علم کو اوڑھنا بچھونا بنا لیں۔