شیر پر مہر لگانے والے انقلاب کا مزہ بھی چکھ لیں:شوکت بسرا

لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور سابق ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شوکت بسرا نے کہا کہ شیر پر مہر لگانے والے اب انقلاب کا مزہ چکھیں، اب آٹا اور پٹرول عجائب گھر میں ہی نظر آئیں گے، عوام تین وقت کی روٹی کی بجائے تین وقت پانی پر گزارہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے پیپلز پارٹی پر ہمیشہ تنقید کی وہ دیکھ لیںکہ مسلم لیگ ن نے تین ماہ میں کیا حال کیا۔