ریلوے کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے باوجود کرایوں میں کمی پر غور

لاہور (میاں علی افضل سے)  پٹرولیم  مصنوعات  کی قیمتیں  بڑھنے پر محکمہ  ریلوے نے کرایوں  میں اضافہ کی بجائے کچھ ٹرینوں  کے کرایوں  میں کمی  پر غور شروع  کر دیا جس سے ٹرینوں  میں سفر کرنیوالے  سالانہ 2  کروڑ سے زائد مسافروں  کو فائدہ ہو گا۔  گزشتہ 3 ماہ کے دوران ڈیزل  کی قیمت میں 12 روپے 45 پیسے اضافہ ہو چکا ہے، 96 مسافر ٹرینیں، 3 فریٹ ٹرینیں اور شیٹنگ میں روزانہ کی بنیاد پر 2 لاکھ 78 ہزار لٹر ڈیزل  استعمال ہو رہا ہے جس سے ریلوے  روزانہ  کی بنیاد پر 34 لاکھ 61 ہزار 100 روپے اضافی  بوجھ برداشت کر رہا ہے۔  کراچی ایکسپریس  سمیت دیگر ٹرینوں  کے کرایوں  میں 10 فیصد تک کمی کیلئے غور کیا جا رہا ہے۔