ذوالحج کا چاند 6 اکتوبر کو نظر آنے کا قوی امکان ہے: ریسرچ کونسل

ذوالحج کا چاند 6 اکتوبر کو نظر آنے  کا قوی امکان ہے: ریسرچ کونسل

لاہور (آئی این پی) رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیشگوئی کی ہے کہ ذوالحج کا چاند 6 اکتوبر کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ ریسرچ کونسل کے مطابق اگر بادل نہ ہوئے تو ذوالحج کا چاند پاکستان بھر میں باآسانی دیکھا جا سکے گا۔ یکم ذوالحج 7 اکتوبر اور عیدالاضحی 16 اکتوبر کو ہو گی۔  رویت ہلال کمیٹی کا باضابطہ اجلاس 6 اکتوبر کو چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی صدارت میں ہو گا۔