حکومت کی طرف سے پابندی کے باوجود کالعدم تنظیموں کی کھالیں اکٹھی کرنے کیلئے مہم

لاہور (سپیشل رپورٹر) ہوم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کالعدم تنظیموں کی جانب سے کھالیں اکٹھی کرنے کے احکامات کے باوجود مختلف علاقوں میں کالعدم تنظیموں کی جانب کھالیں اکٹھی کرنے کے لئے پمفلٹ کی تقسیم شروع ہو گئی ہے ۔ جس پر ٹیلی فون نمبر دئیے گئے ہیں کہ لوگ فون کرکے اپنی کھالوں کے لئے اطلاع دے دیں ہمارا نمائندہ وصول کر لے گا۔