حکومت دہشت گردی میں ملوث خفیہ ہاتھ بے نقاب کرے:ریاض شاہ

لاہور(خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ ریاض شاہ نے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردی میں ملوث خفیہ ہاتھ بے نقاب کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مفتی اقبال چشتی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے علماء و مشائخ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔