حکومت بجلی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے:میاں مقصود

 لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جما عت اسلامی لاہور میا ں مقصوداحمد نے کہا ہے کہ حکومت بدترین فیصلے فوری واپس لیکر عام لوگوں کو ریلیف مہیا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھوکھر روڈ بادامی باغ میں پی پی 138کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد، عبدالعزیز عابد، خالد بٹ، طاہر محمود اور سلمان بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا اسحاق ڈار کی چھری غریبوں کی گردن پر ایک مرتبہ پھر چلی ۔