حکومتی اقدامات سے ڈینگی پر کنٹرول ممکن ہوا:بلال یاسین

 لاہور (خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے سنٹرل ماڈل سکول ریٹی گن روڈ میں ڈینگی مکائو مہم کے حوالے سے سیمینار  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بروقت حکومتی اقدامات کی وجہ سے ڈینگی کنٹرول کو ممکن بنایاگیا او ر اس میں  طلبہ اور اساتذہ نے  بھی اہم کردار ادا کیا۔  انہوں نے کہا کہ 2011میں 350افراد ڈینگی کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے لیکن حکومت پنجاب کے اقدامات کی وجہ سے ایک سال سے کم عرصہ میں ہی اس وائرس پر قابو پا لیا گیا۔