بیروزگار خواتین کو فنی تربیت دی جائے گی:حمیدہ وحید الدین

لاہور (لیڈی رپورٹر) وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ و حید الدین نے کہا کہ بے روزگار، بے سہارا اور غربت کا شکار خواتین کو مختلف فنون کی تربیت دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فرسٹ وویمن بنک کے زیر اہتمام ٹریننگ نیٹ ورکنگ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ادریں اثنا محکمہ ترقی خواتین پنجاب کے زیر اہتمام خواتین کے خلاف ہر قسم کے امتیاز کے خاتمے کے کنونشن سیڈاکی پہلی صوبائی نفاذکمیٹی کا اجلاس حمیدہ وحید الدین کی زیر صدارت ہوا۔