بچی زیادتی کیس، پولیس نے 2 بھائیوں سمیت مزید 3 افراد کو حراست میں لے لیا

لاہور (نامہ نگار) پانچ سالہ بچی (س) سے زیادتی کیس میں پولیس نے 2 بھائیوں سمیت مزید تین افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی مگر تاحال جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس اور جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تاحال 150 سے زائد مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کر چکی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے گرفتار افراد کے پولی گرافک اور ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرائے گی۔ لاہور پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی صورت میں بتایا کہ اب تک اس کیس میں ملنے والے تمام ثبوت پولیس کے لئے ناکافی تھے جس کے باعث ملزمان کو تلاش کرنے میں مشکل پیش آ رہی ہے۔
زیادتی کیس