بلوچستان کے متاثرین زلزلہ کی خدمت قومی فریضہ ہے:ڈاکٹر مجید نظامی

لاہور (خصوصی رپورٹر) بلوچستان کے زلزلہ زدگان کی مدد قومی اور اخلاقی فریضہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن، ممتازصحافی وچیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ ڈاکٹر مجید نظامی نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور میںبلوچستان کے زلزلہ زدگان کی امدادکیلئے قائم کئے گئے ریلیف کیمپ کے دورہ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے چیف کوآرڈی نیٹر میاں فاروق الطاف، سیکرٹری شاہد رشید اور کشمیری رہنما سید نصیب اللہ گردیزی بھی موجود تھے۔ بلوچستان ریلیف فنڈ میں اب تک21 لاکھ27 ہزار روپے کے نقد عطیات جمع ہو چکے ہیں۔ علاوہ ازیں 12ہزار کلوگرام چنے اور800 کلوگرام چاول موصول ہو چکے ہیں۔ نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کی طرف سے عطیات جمع کروائیں جو نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے دفتر واقع ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور میں صبح 9 بجے سے4 بجے سہ پہر تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔