باغ جناح میں 4 روزہ کتاب میلہ شروع

لاہور (کلچرل رپورٹر) قائداعظم لائبریری باغ جناح لاہور کے زیراہتمام چار روزہ کتاب میلہ شروع ہو گیا۔ افتتاحی سیکرٹری آرکائیوز اینڈ لائبریریز پنجاب اوریا مققبول جان عباسی نے کیا۔ کتاب میلے کے پہلے روز ”لائبریری کی اہمیت، ترقی اور مسائل“ کے موضوع پر ایک فکری نشست بھی ہوئی جس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل پبلک لائبریریز ڈاکٹر ظہیر احمد بابر نے کی۔ ڈاکٹر رمضان، شاہد سرویا، چودھری حنیف اور نصیر اختر وڑائچ نے خطاب کے دوران کتاب اور لائبریریز کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ آج 4 اکتوبر کو فیسٹیول کے دوسرے روز بچوں کے درمیان مصوری اور تقریری مقابلے ہوں گے۔ پانچ اکتوبر کو ”لائبریری بہترین استاد“ کے موضوع پر ایک فکری نشست ہو گی جس کی صدارت مہر جیون خاں کریں گے۔ کتاب میلے کے آخری روز 6 اکتوبر کو صبح گیارہ بجے نوائے وقت کے ڈپٹی ایڈیٹر سعید آسی کے لکھے کالموں کے مجموعہ ”کب راج کرے گی خلق خدا“ کی تقریب رونمائی ہو گی جس کی صدارت وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید کریں گے۔ مہمان خصوصی سابق وزیر خارجہ میاں خورشید محمود قصوری ہوں گے۔ مجیب الرحمان شامی، لیاقت بلوچ، سلیم بخاری ایڈیٹر دی نیشن، عطاالرحمان، علامہ ایاز ظہیر ہاشمی، سینیٹر جہانگیر بدر، افتخار احمد، ڈاکٹر اجمل نیازی، پروفیسر نعیم قاسم، ڈاکٹر ظفر علی راجہ اور رﺅف طاہر خطاب کریں گے۔