ایجوکیشن اتھارٹی کے قیام کے خلاف اساتذہ کی پریس کلب سے پنجاب اسمبلی تک ریلی

لاہور (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے قیام کے فیصلے کیخلاف سینکڑوںمرد و خواتین اساتذہ نے پریس کلب سے پنجاب اسمبلی تک ریلی نکالی اور بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر اللہ بحش قیصر،سیکرٹری جنرل تاج حیدر، اللہ رکھا گجر نے کی۔ اس موقع پر اسحاق کامیانہ، انعام بھٹی، رشید بھٹی، اکرام سلیمی، احسان فرید، رانا عبدالستار، راحیلہ یاسمین،حمید سیال، مظہر اقبال چٹھہ، ظفر اقبال، چودھری عبدالغفور، اظہر، افضل ساجد، منیر سندھو، ڈاکٹر افضل راہی، بشیر خاں، رانا نقیب، راجہ مظفر، ادریس بھٹی، چودھری مسعود گجر، سعیدہ اقبال نے کہا کہ محکمہ تعلیم کو تجربہ گاہ بنا کر تباہ و برباد نہ کیا جائے گورنمنٹ سکولوں پر عوام کا اعتماد بحال ہوا اس لئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے قیام کی ضرورت نہیں۔