اساتذہ اور طلبہ وطالبات کا دورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان

لاہور (خصوصی رپورٹر) رحمت میموریل ماڈل سکول امامیہ کالونی شاہدرہ کے اساتذہ اور طلباء و طالبات نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒ کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری کا مشاہدہ بھی کیا۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے یونیک سائنس اکیڈمی مہران بلاک علامہ اقبال ٹائون‘ ٹوپرز لاء کالج  ایل بلاک گلبرگ‘ الکعبہ پبلک ماڈل سکول مناواں، الرحمن سکول سسٹم مناواں‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نشاط کالونی‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ جونیئر ماڈل سکول سنٹرل روڈ چاہ میراں‘ اور گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول فار بوائز چاہ میراں میں دو قومی نظریہ پر لیکچر دیئے۔