”عوام (ن) لیگ کو نہیں چاہتے، پیپلزپارٹی کا جنازہ نکل چکا“

لاہور(خبر نگار) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ، صوبائی صدر اعجازاحمدچوہدری ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یاسمین راشد ، رکن قومی اسمبلی رائے حسن نواز نے کہاہے کہ الطاف حسین کا بیان سمجھ سے بالاتر ہے ، الطاف حسین کا بیان کوئی محب وطن شخص برداشت نہیں کرسکتا ،کچھ لوگ لسانی بنیادوں پر اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کررہے ہیں، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ مصلحت کا شکار ہیں ، عوام تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دے چکے ہیں عوام (ن) لیگ کو نہیں چاہتی جبکہ پیپلزپارٹی کا پنجاب سے جنازہ نکل چکا ہے ، پاکستان میں مایوس طبقات عمران خان کی طرف دیکھ رہے ہیں، کراچی کے حلقہ این اے 246 میں خوف کا عالم تھا ، عمران خان نے خوف کے عالم کو توڑنے اورعوام کو جوڑنے کی کوشش کی ہے۔،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ساہیوال میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے ڈویژنل ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔