ہم آہنگی کیلئے تمام مذاہب کا احترام ضروری ہے، حافظ طاہر اشرفی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)بین المسالک بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے تمام مسالک اور مذاہب کے مقدسات کا احترام ضروری ہے۔یہ بات پاکستان علماءکونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے لاہور میں مختلف مکاتب فکر اور مذاہب کے قائدین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان علماءکونسل اندرون اور بیرون ملک بین المذاہب بین المسالک ہم آہنگی کیلئے کوشاں ہے اور توہین آمیز خاکے ہوں یا گستاخانہ فلم ہو پاکستان کی غیر مسلم برادری نے ہمیشہ مسلمانوں کے جذبات اور احساسات کا ساتھ دیا ہے ۔