گوالمنڈی کرشنا گلیوں کی تعمیرومرمت پر وزیراعلیٰ شہباز شریف کے مشکور ہیں، شجاع بٹ، شاہد غوری

لاہور( پ ر) اندرون شہر گوالمنڈی کرشنا گلیوں حلقہ یو سی 66 میں سڑکوں کی تعمیر ومرمت پر چیئرمین شجاع بٹ، شاہد غوری، بابر مغل، شیخ سرفراز، گوشی بٹ اور شیخ مختار، محسن بٹ، ذیشان ملک ودیگر اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقہ میں عرصہ دراز سے سڑکیں خستہ حال تھیں اور کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا تھا، وزیراعلیٰ پنجاب نے ترقیاتی کام شروع کروا کر علاقہ کے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔