پیر محفوظ مشہدی کی اہلیہ کا ختم قل آج بھکھی شریف میں ہو گا

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جے یوپی نورانی کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور ممبر پنجاب اسمبلی پیر سید محفوظ شاہ مشہدی کی اہلیہ کا ختم قل آج پیر صبح 10بجے آستانہ عالیہ بھکھی شریف ضلع منڈی بہاﺅالدین میں ہوگا،علامہ محمد راغب حسین نعیمی ، محمد ضیاءالحق نقشبندی ،پیر خواجہ غلام قطب الدین فریدی ،پیر کرنل احمد فضیل خان نقشبندی ،علامہ نعیم جاویدنوری ،مفتی مسعود الرحمن، مفتی محمد قیصر شہزاد نعیمی ،مفتی ابو بکر اعوان ،علامہ غلام محمد سیالوی ،صاحبزادہ فضل الرحمن اوکاڑوی ،پیر سید فداحسین شاہ حافظ آبادی ،صاحبزاد نعیم عارف نوری ،صاحبزادہ عثمان علی جلالی اور دیگر علماءمشائخ اہل سنت نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لےے بلندی درجات اور لواحقین کے لےے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔