پاک چین اقتصادی کوریڈور دشمنوں کو ہضم نہیں ہو رہا، خادم حسین ڈھلوں

لاہور (خصوصی نامہ نگار)اہلسنت والجماعت کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹرخادم حسین ڈھلوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی کوریڈوردشمنوں کو ہضم نہیں ہورہا،بیرونی قوتیں بنگلہ دیش کی طرح بلوچستان کو بھی علیحدہ کرنے کی سازشیں کررہی ہیں،پاک چین دوستی میں درآڑیں ڈالنے والے اپنے عزائم میں ناکام ہوں گے۔