پاک فوج پر تنقید کھلی غداری اور بغاوت ہے: حامد رضا

لاہور (خصوصی نامہ نگار)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ بھارتی ایجنٹ کراچی کا امن تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں ، چینی صدر کے دورہ کے بعد بھارت نے پاکستان کے خلاف سازشیں تیز کر دی ہیں،پاک فوج پر تنقید کھلی غداری اور بغاوت ہے، الطاف حسین کے فوج مخالف بیان پر بلوچستان اسمبلی کی قرارداد قومی جذبات کی ترجمان ہے۔کراچی میں ایس ایس پی راﺅ انوار پر قاتلانہ حملہ قابل مذمت ہے۔پاک فوج کو متنازعہ بنانے کی عالمی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔عسکر ی ونگ رکھنے والی جماعتوں پر پابندی لگائی جائے۔قانون شکن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔امریکہ میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش مذاہب کو لڑانے کی عالمی سازش ہے۔