پاکستان آگہی پروگرام، مقامی سکولوں کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ موبائل یونٹوں کے سکولوں میں لیکچر

لاہور(خبرنگار) ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں انٹرنل پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلے میں بالترتیب الوارث کالج نادر آباد بیدیاں روڈ، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول فتح گڑھ کے طلبہ اور اساتذہ کرام نے نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوان کارکنان تحریک پاکستان شاہراہ قائداعظم کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی، دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لئے بالترتیب جامعہ اویسیہ گلی نمبر 5فاروق گنج نزد چھوٹی پلی بمقابل شیرانوالہ گیٹ، گورنمنٹ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ دہلی گیٹ، پاک گرائمر ہائی سکول تاج باغ مغل پورہ، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول جوہر ٹاﺅن، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کھمبہ لاہور سٹی، سٹار ایجوکیشنل کمپلیکس سکول کالج روڈ شاہ خالد ٹاﺅن فیروز والہ ، گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول رچنا ٹاﺅن، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دہلی گیٹ، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پرائمری سکول ، گورنمنٹ پرائمری سکول کھمبہ نشیمن اقبال سوسائٹی، یونیورسل گرامر سکول برکت ٹاﺅن شاہدرہ، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول فیکٹری ایریا شاہدرہ کا وزٹ کیا۔